آرم? چ?ف س? جرمن پارل?مان? وفد ?? ملاقات

195

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران جرمن وفد نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جرمن وفد نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔ وفد کا کہنا تھا خطے میں امن کے لئے پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گای ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت اقتصادی تعاون کمیٹی کے چیئرپرسن مسز ڈگمر نے کی جبکہ ملاقات میں پاکستان میں جرمنی کی سفیر ڈاکٹرسرل نن بھی موجود تھیں ۔