د?ان ?? فصل ?ال? ?لر ?? خلاف ز?اد? قوت مدافعت ر??ت? ??، ما?ر?ن

508

تحقیقاتی ادارہ برائے شور زدہ اراضیات پنڈی بھٹیاں کے ماہرین نے بتایا ہے کہ دھان کی فصل کالے کلر کے خلاف زیادہ قوت مدافعت رکھتی ہے۔

ماہرین شور زدہ ارضیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مشہور ہے اور پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے والی دوسری بڑی فصل ہے ۔

ہمارے ملک میں تھور اور کلر سے لاکھو ں ایکڑ رقبہ بے آباد اور بنجر ہے ۔ دھان کی فصل کالے کلر کے خلاف زیادہ قوت مدافعت رکھتی ہے اور اس کی کچھ اقسام سفید کلر کے خلاف قوت مدافعت رکھنے کے حوالے سے بھی تیار کی گئی ہیں۔

ماہرین نے مزید بتا یا کہ کے ایس 282اور نیاب اری 9موٹے چاولوں کی جبکہ باسمتی 385اور شاہین باسمتی اعلی چاولوں کی اقسام شورزدہ رقبوں پر بہتر پیداوار دیتی ہیں۔ ماہرین نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ دھان کی مذکورہ اقسام کی پنیری کلر سے پاک زمینوں میں کاشت کریںاور پنیری کی عمر 35تا45دن ہونے پر کھیت میں منتقل کریں جن زمینوں میںکالے کلر کی مقدار یعنی قابل تبادلہ سوڈیم 40سے زیادہ ہو توان کی اصلاح کے لیے پنیری منتقل کرنے سے پہلے جپسم3ٹن فی ایکڑ استعمال کریں۔