تر?? اور روس ?? درم?ان فوج? تعاون مم?ن ??، تر? سف?ر

199

ماسکو:روس میں ترکی کے سفیر امید یردیم نے کہا ہے کہ ترکی مختلف میدانوں میں روس کے ساتھ تعاون کرنے بالخصوص فوجی و تکنیکی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس میں ترکی کے سفیر امید یردیم نے کہا کہ ترکی اور روس ہتھیاروں کی فراہمی کے شعبہ میں تعاون کر سکتے ہیں۔ سفیر کے مطابق ہم تمام میدانوں میں اشتراک عمل کرنے کے لیے تیار ہیں بلکہ ماضی میں دونوں ممالک نے کامیابی سے تعاون بھی کیا۔ اس سوال کے جواب میں ترک سفیر نے کہا کہ اہم ترین بات یہ ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے تمام میدانوں میں تعاون فروغ پائے گا۔