روس اور برطان?? ?ا شام ?? مسئل? پر م?الم? ?? بحال? پر اتفاق

202

روسی صدر ولادی میر پوٹن اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ماسکو میں ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں روسی صدراوربرطانوی وزیر اعظم نے شام کے مسئلہ پر مکالمہ کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

روس اور برطانیہ مسئلہ شام کے بارے میں مذاکرات کی بحالی پر متفق ہو گئے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلیفون پر ایک گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ شام میں جاری خانہ جنگی کا خاتمہ روس اور برطانیہ دونوں کے مفاد میں ہے اور یہ کہ داعش کا مقابلہ کرنا دونوں ممالک کے لیے اہم ہے۔

روسی صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم نے اس پر بھی اتفاق کر لیا کہ دونوں ممالک کو اعتدال پسند شامی حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ برطانیہ اور روس کے درمیان یوکرینی بحران پر بنیادی اختلافات موجود ہیں لیکن اس وقت یوکرینی بحران کے حل کی خاطر منسک کے سمجھوتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا لازمی ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ اور روس ایران کے جوہری مسئلہ کے حل کے لیے موثر تعاون کر چکے ہیں اس لیے اندازہ ہے کہ آئندہ بھی برطانیہ اور روس باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں۔