?وئ??: پابند? ?? باوجود ?بل سوار? گ?ومن? پر?ئ? افراد ز?رحراست

245

کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پا بندی کی خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد کو پولیس نے حراست میں لیکر 100 سے زائد موٹر سائیکلیں قابو میں کرلی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وزیر داخلہ کی ہدایت پرکوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کی ہوئی ہے جس کی وجہ تحت ڈبل سوار ی پر ایک ہفتے تک پاپندی ہوگی۔ پولیس نے ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کرکے 100 سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔

پولیس نے 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاجن سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم کو بھی ایک روز کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔