ب? ج? پ? ح?ومت س? متعلق خدشات درست ثابت ?وئ?،س?د صلاح الد?ن

279

قبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل  کےچیئرمین سید صلاح الدین نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے بارے میں کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کی جانب سے جو خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے وہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کے بعد صحیح ثابت ہورہے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید صلاح الدین نے مظٖفرآباد میں ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی سرپرستی میں انتہا پسندہندو تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کو دہشت گرد اور پاکستانی ایجنٹ ہونے کا طعنہ دیکر انہیں ڈرا اوردھمکارہی ہیں اور اب منوہر پاریکرکشمیری حریت پسند عوام اور مجاہدین کو دہشت گرد قرار دے کر جموں و کشمیر میں ایک خوفناک خونی کھیل ،کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے عیاں ہوجاتاہے کہ بھارتی فوج مجاہدین کے ساتھ جنگ لڑنے کی سکت کھو چکی ہے اور یہ ان کااعتراف شکست ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ کشمیر کا ہر بچہ، جوان اور بزرگ تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ ہے اوروہ بھارت نواز بندوق برداروں کا عبرتناک انجام دیکھ چکے ہیں۔

اجلاس میں سید صلاح الدین اور متحدہ جہاد کونسل کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کی بھارت کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ سید صلاح الدین تحریک آزادی کے رہنماہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی برادری نے جائز اور قانونی قرار دیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیاکہ کشمیری عوام کی آزادی سلب کرنے اور اقوام متحدہ کیسیکورٹی کونسل کی قراردادوں کوتسلیم کرنے کے بعدان کی خلاف ورزی کرنے والاملک آخر کس منہ سے ایک آزادی پسند رہنما اور متحدہ جہاد کونسل کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے عالمی فورموں پر جانے کی تیاریاں کررہا ہے۔ اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیکر کشمیر کے بارے میں ا قوام متحدہ کی قراردادوں پر اسی طرح عمل کروائے جس طرح عراق، افغانستان اور مشرقی تیمور میں کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک آزادی کو ہر محاذ پر پوری قوت اور شدت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا گیا۔