پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجےکھیلا جائے گا۔
پاکستان کو آئی سی سی کی رینکنگ میں گراوٹ سے بچنے کے لیے زمبابوے ٹیم کو تینوں میچز میں شکست دینا ہوگی اگر زمبابوے ٹیم پاکستان کو ایک میچ میں بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو آئی سی سی کی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن گر جائے گی جس سے بچنے کے لئے شاہینوں کو ہرحال میں زمبابوے کو کلین سوئپ کرنا ہوگا۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کر کے سیریز کو اپنے نام کر چکی ہے۔