ن?ور?ار? ?ائمز اوقات م?? ر??،تر? صدر

225

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے امریکی روزنامے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “نیویارک ٹائمز” ایک اخبار کی حیثیت کے مطابق اپنی اوقات میں رہے۔

نیو یارک ٹائمز نے جمعے کو ایک اداریہ شائع کیا تھا جس میں اردوگان کی حکومت پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔

استنبول میں ایک ٹیلی ویژن خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا ‘ایک اخبار کی حیثیت سے آپ کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔’

انہوں نے کہا ‘آپ ایسی تحریر لکھ کر ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔ ایسے اداریے کو شائع کرنے سے آپ آزادی صحافت کی حد پار کررہے ہیں۔’