آئ? ا?م ا?ف اور ورل? ب?ن? ن? پا?ستان ?و وارننگ د?د?

254

اسلام آباد: معاشی اہداف میں ناکامی، گردشی قرضے ختم کرنے اور توانائی سیکٹر میں اصلاحات نافذ کرنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ماہ کی مہلت دیدی ہے ۔

زرائع کے مطابق بین الاقوامی اداروں کی جانب سے واضح طور پر پاکستان کو کہا گیا ہے کہ بجلی پر سبسڈی ختم کرتے ہوئے   جی ڈی پی کو ایک اعشاریہ آٹھ فیصد تک لائیں، لائن لاسز کم کرتے ہوئے اکیس سے سترہ ٖفیصد تک لایا جائیں ۔

حکومت اور تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے بقایا جات کی وصولی میں کم از کم آٹھ فیصد اضافی کرنا ہوگا ، زرائع کے مطابق دونوں اداروں نے پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ گردشی قرضوں میں کمی لائی جائے اور پاور پروڈیوسر کی کاکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

ان تمام اہداف پرعمل کرنے کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک ماہ کی وارننگ دیدی۔