افغانستان م?? گ?س? ?اؤس پرحمل? ?رن? وال? 4 د?شت گرد ?لا?

261

کابل: افغان دارالحکومت کابل کے ضلع وزیراکبرخان میں رات گئے طالبان نے گیسٹ ہاؤس پرحملہ کردیا، فورسز کی جوابی کاروائی سے چار دہشت گرد مارے گئے۔

افغان پولیس کے مطابق طالبان نے ضلع وزیر خان کے قریب سفارتی علاقے میں قائم ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

چھ گھنٹے جاری رہنے والے اس آپریشن میں طالبان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا مگرسیکیورٹی فورسز کی مؤثرحکمت عملی کے باعث طالبان گیسٹ ہاؤس میں داخل نہ ہوسکےاور فائرنگ کے تبادلے میں چار وں حملہ آور مارے گئے ۔

افغان پولیس چیف کے مطابق ربانی گیسٹ ہاؤس حملے میں تمام سفارتی عملہ محفوظ رہا ۔ دوسری جانب طالبان نے گیسٹ ہاؤس  پر حملے کی ذمےداری قبول کرلی ہیں۔

یاد رہے کہ ربانی ہوٹل میں سفارتی عملہ مقیم ہے اس سے پہلے 2009 میں بھی اس گیسٹ ہاؤس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان کی جانب سے موسم گرما میں حملےمیں تیزی کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں گیسٹ ہاؤس پر حملوں میں تیزی آگئی ہے ۔ دو ہفتے قبل طالبان نے ایک ہوٹل پر حملے کرتے ہوئے دو امریکیوں سمیت چودہ غیر ملکیوں کو ہلاک کردیا تھا، حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں ایک میوزک کنسرٹ ہورہا تھا ۔