بدعنوان? ?? الزام م?? ف?فا??14ع?د?دار گرفتار

263

سوئس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے اعلیٰ عہدیداران کو گرفتار کرلیا۔

امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق سیکورٹی فورسز نےبدھ کی صبح زیورخ کے ایک ہوٹل میں چھاپا مار کر ایک درجن سے زائد فیفا کے اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے ۔ فیفا عہدیدار سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں زیورخ کے ہوٹل میں جمع ہوئے تھے۔

فیفا عہدیداروں کو  بد عنوانی  کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔فیفاکی ٹاپ لیڈر شپ پر2018 اور2022 کےعالمی کپ کی میزبانی کی نیلامی میں بدعنوانی کا الزام ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ حالیہ ورلڈکپ میں مارکیٹنگ اور براڈکاسٹنگ کے شعبوں میں بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ  کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گرفتار افراد میں نائب صدر جیفری ویب سمیت سابق ایگزیکوٹیو ممبر اور دیگر شامل ہیں جب کہ کرپشن کے معاملے پر فیفا کے صدر سیپ بلاٹر سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف فیفاکے14 عہدیداروں کیخلاف مقدمہ چلائے گا۔