ب?ارت م?? ق?امت خ?ز گرم? س? ?لا?تو? ?? تعداد 1100 س? تجاوز

209

نئی دلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاکتوں کے تعداد 1100 سے تجاوزکرگئی جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدت سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں852 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ حیدرآباد دکن میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جانے کے بعد گلیاں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں۔

آندھرا پردیش کے بعد تیلنگانہ کی ریاست بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اڑیسہ میں 11 اور مغربی بنگال میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب بھارت محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں اوراس دوران سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں گرمی کی موجودہ لہرمزید 2 دن تک رہیں گی۔