خوات?ن ?و وو? س? رو?نا اسلام ?? مناف? ?? ، ال??شن ?م?شن

207

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا نوٹس لیتے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا ملکی آئین اور اسلام کے اصولوں کے منافی ہے۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا تھا اسلام میں مرد اور خواتین کے بنیادی حقوق برابر ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ووٹ سے روکنے پر صوبائی حکومت سمیت متعلقہ حکام صورتحال کو مانیٹر کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ایسے کسی بھی تحریری اور زبانی معاہدے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس حوالے سے تمام تراقدامات سے آگاہ کرے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا ملکی آئین اور اسلام کے اصولوں کے منافی ہے ، لہٰذاہ صوبائی حکومت، ریٹرننگ ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات میں ایسی صورتحال مانیٹر کرنے کی پابند ہوں گے ۔