اسلام ا?باد:سپر?م ?ور? ن? فارم 15 س? متعلق ف?صل? جار? ?رد?ا

320

سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن نے فارم 15 کے لئے تھیلے کھولنے کا حکم دے دیا ۔ جوڈیشل کمیشن نے تھیلوں سے فارم 15 حاصل کرنے کیلئے 10 دن دے دیے۔

فارم 15 کے حصول کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے چونکہ تمام سیاسی جماعتیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی موجودگی میں تھیلے کھولنے پر متفق ہیں اس لئے فارم 15 کے تھیلے کھول دیئے جائیں ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے ضلعی عدالتی افسران قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے فارم 15 فراہم کرنے کے ذمےدار ہیں اس بنا پر ضلعی الیکشن کمشنر اور ماتحت عملہ عدالتی افسروں کی معاونت کریں گے۔

عدالتی حکم کے مطابق حلقہ ایک سے زائد ضلع پر مشتمل ہونے پر تھیلےکھولنےکی نگرانی سینئرضلعی جج کرے گا، جوڈیشل کمیشن کے مطابق فارم 15 کیلئے صرف سفید، نیلے اور خاکی تھیلے کھولے جائیں، فارم 15 کی فوٹو کاپی کر کے ڈسٹرکٹ جج سے تصدیق کرائی جائے۔