ا?ف ب? آر، عوام پر بجل? گران? ?و ت?ار

279

 کراچی:  ایف بی آر نے  نئے بجٹ میں عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کر لی ہے، ادارے کی جانب سے چینی،مشروبات اور خوردنی تیل پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے آئندہ مالی سال کے لیے چینی، مشروبات اور خوردنی تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجو یز دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق نئے وفاقی بجٹ  میں مشروبات پر پندرہ تا سولہ فیصد  ایکسائز ڈیوٹی عائد کیئ جانے کا امکان ہے ۔

واضح  رہے کہ حکومت ابھی مشروبات پر نو فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہی ہیں۔  اسی طرح چینی پر بھی سیلز ٹیکس کو  بڑھا کر سترہ فیصد کرنے کی تجاویز  زیر غور ہیں  جبکہ اسی طرح  خوردنی تیل کی قیمت میں بھی ایک سے دو روپے فی لٹر بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔