خ?برپختونخوا اسمبل? غ?ر محفوظ قرار

693

پولیس نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی عمارت کو غیر محفوظ اور شرپسندوں کے لیے آسان ہدف قرار دے دیا۔

سی سی پی او پشاور کی جانب سے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں مفتی محمود فلائی اوور کی تعمیر کے بعد اسمبلی عمارت کولاحق خطرات سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

خط میں بتایاگیا ہے کہ فلائی اوور اور کمزور محل وقوع کے باعث اسمبلی عمارت کو شرپسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے جب کہ حملے کی صورت میں شرپسند اسمبلی کے اندر گھس سکتے ہیں۔

سی سی پی او نے سیکورٹی بہتر بنانے کے لیے عمارت کی چار دیواری کو اونچا کرنے، اس پر خاردار تاریں لگانے اور واچ ٹاور بنانے کے ساتھ ساتھ آمدورفت کے راستوں پر بائیومیٹرک سسٹم لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔