تحر?? انصاف ?? عبور? ع?د?دارو? ?? تقرر ?ا نو??ف??شن جار?

269

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندر عبوری سیٹ اپ کے عہدے داروں کے تقرر کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی نیشنل آرگنائزر ، جہانگیر ترین سینٹرل آرگنائزر جبکہ شیریں مزاری عمران خان کی ترجمان ہوں گی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا نیشنل آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ جہانگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر مقرر کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کےعبوری سیٹ اپ کیلئےسیف اللہ نیازی ایڈیشنل سینٹرل آرگنائزر ہوں گے ۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا شیریں مزاری کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ترجمان مقررکیا گیا ہے ۔ نعیم الحق پارٹی کےسیکریٹری انفارمیشن کے طور پر کام کریں گے جبکہ اسد عمر میڈیا مارکیٹنگ اور پارٹی پالیسی کے سربراہ ہوں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا 3 رکنی ٹیم صوبوں میں آرگنائزراورڈپٹی آرگنائزرمقررکرے گی ، چوہدری سرور لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کو دیکھیں گے۔