سال2015 ، گرم? ?ا 135 سال? ر??ار? تو? د?گا

235

لندن: گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا بھر کے اوسط درجہ حرار ت میں 1 تا 2 سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھا جارہا ہےاسی وجہ سے ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال 1880 کے بعد سے دنیا کا گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے اور گلوبل وارمنگ کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق ابھی تک گھانا ، نیوگنی، وینزیلااور بیلاروس میں گزشتہ پانچ ماہ کے درجہ حرارت کا موازنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہاں گرمی کے ریکارڈ بن چکے ہیں ۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ گرمی کے باعث دنیا کے مجموعی درجہ حرارت میں 0.68سینٹی گریڈ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ عالمی ارض کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

حالیہ درجہ حرارت کے اثرات نے بحرالکاہل کو بھی متاثر کیا ہے جہاں اس سال توقع سے کم بارشیں ہونگی جبکہ اسکے علاوہ افریقہ اورانڈیا کے علاقوں میں خشک شالی میں اضافہ ہونے کا خطرہ ہوگا تاہم یورپ اوربرطانیہ میں موسم سرد ہوجائےگا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین موسمیات نے اب تک دنیا کے آٹھ ممالک میں سال کے گرم ترین دن نوٹ کر لئے ہیں۔

عالمی درجہ حرارت نے پاکستان اور بھارت کو بھی متاثر کیا ہےجس کے باعث پاکستان کے میدانی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ بھارت میں تو گرمی نے تباہی مچادی ہے ، شدید گرمی کے باعث بھارت کی دو ریاستوں میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو گرمی کا 135 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔