ٹیکنالوجی میں انقلاب کے بعد دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی اور اب اس ڈیجٹل دنیا کی نصف آبادی رواں سال کے آخر میں آن لائن ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015کے آخر میں دنیا کی مجموعی آبادی کا نصف حصہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا بن جائے گا۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے آخر تک تین ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے جبکہ موجودہ تعداد سات ارب دو کروڑ ہے۔
آئی سی ٹی کے مطابق رواں سال کے اختتام پرموبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد سات ارب سے زیادہ ہو جائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک 80 فیصد ترقی یافتہ ممالک اور 34 فیصد ترقی پذیر ممالک میں رہنے والوں کو کسی نہ کسی صوت میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو گی۔