?وئ?? م?? ا?ف س? ?? ?ارروائ?،5 د?شت گرد گرفتار

223

کوئٹہ: بیلا میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

ترجمان فرنٹئیر کانسٹیبلری کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بیلا میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایف سی زرائع کے مطابق ملزمان بیلہ،حب اور گردونواح میں اغوابرائے تاوان ، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے واقعات میں ملوث ہیں تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔