شا?دآفر?د? انگلش ?اؤن?? ???لن? انگل?ن?روان?

238

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی انگلش کاؤنٹی میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

مایہ ناز آل راؤنڈر انگلش کاؤنٹی میں نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کریں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے بعد کیریبین لیگ میں شرکت کریں گے۔

ون ڈے اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد شاہد آفریدی نےتمام تر توجہ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز کررکھی ہیں۔آفریدی غیر ملکی لیگز میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس آنے کے بجائے براہ راست سری لنکا پہنچیں گے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔