شع?ب ش?خ ??خلاف من? لان?رنگ اور ال???ران? سائبر ?رائم ?ا مقدم? درج

258

جعلی ڈگریوں کے کارروبار میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے خلاف منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایگزیکٹ کےسی ای اوشعیب شیخ پر 468،470،472، 473اور474اے کے تحت مقدمہ بنا ہے جب کہ مقدمے میں الیکٹرانک سائبر کرائم کی دفعہ 36 اور 37 بھی شامل کی گئی ہیں۔

شعیب شیخ کی خلاف ایف آئی آر نمبر 7/2015 میں منی لانڈرنگ کی دفعات3 اور 4 بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں زرمبادلہ کی غیرقانونی ترسیل اور اکاؤنٹس میں گھپلوں کی دفعات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 7ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا ہے۔