جنوب? افر?ق? ن? دور? بنگل? د?ش ??لئ? ??مو? ?ا اعلان ?رد?ا

244

جوہانسبرگ : ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نجی مصروفیات کے باعث ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

سلیکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم 5 جولائی سے 30 جولائی تک دورہ بنگلہ دیش میں دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت ہاشم آملہ کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈین ایلگر، ریضا ہینڈرکس، فاف ڈوپلیسی، سٹائن وان زائل، جے پی ڈومینی، ڈی کوک، فلینڈر، اسٹین، مورنے مورکل، ایرن فینگیسو، سائمن ہارمر، ٹیمبا، کاگیسو ربادا اور ڈین ویلاس شامل ہیں۔

ون ڈے ٹیم کی کپتانی ڈی ویلیئرز کو دی گئی ہے جبکہ ان کے نائب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ ہونگےدیگر کھلاڑیوں میں ڈی کوک، ڈوپلیسی، روسیو، جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ملر، فرحان بہاردین، کرس مورس، مورنے مورکل، عمران طاہر، کاگیسوربادا، کائل ایبٹ، ایرن فینگیسو، ویان پارنیل اور ریان میکلارین پر مشتمل ہے۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈکی قیادت کپتان فاف ڈوپلیسیکو سونپ گئی ہےجبکہ دیگر کھلاڑیوں مین ڈی کوک، ریلی روسیو، ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ملر، ڈیوڈ وائسی، کرس مورس، کائل ایبٹ، کاگیسو ربادا، فینگیسو، ایڈی، پارنیل اور بیورن ہینڈرکس شامل ہیں ۔

اسٹین اور فلینڈر کو آرام کی غرض سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔