?من م?? پان? ?ا شد?د بحران، ??ر? ?رو? افراد متاثر

233

صنعا: یمن میں جاری جنگ کے باعث ڈیرھ کرور افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف یمن میں انسانی ہمدردری کےتحت کام کرنے والی ایک امدادی تنظیم آکسفام نے کیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے، زمینی لڑائی کی وجہ سے ایندھن کی قلت کے بعد اب یمن کے شہر یوں کو پینے کے صاف پانی فراہمی ان کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔

تنظیم کے ڈائریکٹرگریس عمر کے مطابق جنگ سے قبل بھی یہاں صاف پانی کے مسائل تھے مگر دوماہ سےجاری اس لڑائی کے بعد یہ صورتحال مذید سنگین ہوگئی ہیں ۔

برطانوی تنظیم آکسفام کے مطابق فضائی بمباری کے باعث پانی کے بڑے ذخائر تباہ ہوگئے ہیں اور لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث ان میں ہیضہ، اسہال اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگی ہے۔

تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر اس انسانی مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو یہ ایک انسانی المیہ کی صورت اختیار کرسکتا ہے ۔

یاد رہے کہ یمن کی کل آبادی ڈھائی کروڑ سے زائد ہے۔