شع?ب ش?خ ، وقاص عت?ق 7جون ت? جسمان? ر?مان? پر ا?ف آئ? ا? ?? حوال?

298

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے شعیب شیخ اور وقاص عتیق سمیت 6 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ عدالت نے شعیب شیخ اور وقاص عتیق کا 7جون تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل کے مرکزی ملزم شعیب شیخ اور وقاص عتیق سمیت 6 ملزمان کو ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ ایف آئی اے نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ملزمان سے ابھی تک دو کنٹینرز جعلی ڈگریوں کے برآمد ہو چکے ہیں ۔ اس لئے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو 14 روزہ کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےکیا جائے ۔ اس موقعے پر شعیب شیخ کےوکلا کیجانب سےعدالت میں جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی گئی اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کو ایف آئی اے کے بجائے جیل کسٹڈی میں دیا جائے۔

ایف آئی اے نے اپنے چالان میں شعیب شیخ کے خلاف جعلسازی اور جعلی دستاویزات سمیت 474 ، 468 اور 420 کی دفعات شامل کی تھیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سنے ۔ عدالت نے ملزمان سے سوال کیا کہ کہیں ان پر ایف آئی اے والوں نے تشدد تو نہیں کیا جس پر ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔اس پر عدالت نے شعیب شیخ اور وقاص عتیق سیمت پانچ ملزمان کو 7 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ 4 جون تک ہونے تفتیش سے عدالت کو آگاہ کیا اور 7 جون کو دوبارہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

اس سے پہلے ایف آئی اے ایگزیکٹ کےچیف ایگزیکٹو شعیب شیخ اور وقاص عتیق کو عدالت لے کر آئی تو ان کو ہتھکڑی لگی ہوئی تھی ۔