اسلام آباد:ل??? ?? فائرنگ س? نوجوان جا? بحق

221

اسلام آباد میں لڑکی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی ۔

اسلام آباد کے علاقے آغاشاہی ایونیو کے قریب لڑکی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ لڑکی فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بورکا پستول ملا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گولی نوجوان کی گردن میں لگی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑکی اور لڑکا دونوں ایک موٹرسائیکل پر پشاور موڑ پر آئے ، جیسے ہی موٹرسائیکل رکی لڑکی نے نوجوان پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئی ۔