آج 28 مئ? دفاع اور اتحاد ?ا دن ?? ، پرو?ز رش?د

238

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے 28 مئی 1998 کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا اور آج 28 مئی کو ہی تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے ۔

اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں اب کسی قسم کا اختلاف نہیں کیا جائے گا ، آج تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے ۔ پرویزرشید کا کہنا تھا آج کل جماعتی کانفرنس میں پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ہم سب کافرض ہےکہ اپنے بچوں کو منافرت کی تعلیم سے دور رکھیں تاکہ ملک میں امن اور بھائی چارہ قائم ہو ۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا 14 اگست 1947 کو پاکستان بنایا تھا اور 28 مئی 1998 کو پاکستان کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا اب ہمارا کام ہے کہ ہم ملکر اس ملک کی ترقی کے لئے کام کریں ۔