?اشت?ار ج?? بو??و? ?? تلف? پر توج? د??، ما?ر?ن زراعت

265

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار زیادہ پیداوار کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر توجہ دیں۔

ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ کہ فصل کے اگاﺅ کے آغاز میں ہی جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کرکے پیداوار میں اضافہ اور کھیت میں نمی کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور ان کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف یا پیسٹ سکاوٹنگ کے عملہ کی مشاورت سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ فصل کے اگاﺅ کے آغازمیں ہی اگر جڑی بوٹیوں کو مناسب طریقے سے تلف کر دیا جائے تو اس سے پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ جڑی بوٹیاں جہاں نقصان دہ کیڑوں کو پناہ گاہ فراہم کرتی ہیں وہیں وہ کاشتی امور میں بھی رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی بذریعہ گوڈی تلفی کر کے کھیت میں نمی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ جڑی بوٹیوں کو بذریعہ زہر بھی تلف کیا جاسکتا ہے تاہم کاشتکاروں کو زہروں کے سپرے کیلئے ماہرین زرعت یا محکمہ زراعت کے عملہ سے ضروری مشاورت کر لینی چاہئے تاکہ فصل کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔