ا? پ? س? م?? پانچ پار??و ? ?? سربرا?ان ?? شر?ت س? معذرت

212

وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت آج ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں 5سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت نہیں کریں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت پانچ جماعتوں کے سربراہان نے شریک نہیں ہورہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہونے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ عمران خان اسکردو روانہ ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین،فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی قیادت میں پی پی کا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا وفد کانفرنس میں شریک ہوگا۔