ل?پ ?اپ اور ?مپ?و?ر ?? درآمد پر ف?س? ??و?? عائد ?ئ? جان? ?ا ام?ان

237

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے کمپیو ٹر اور لیپ ٹاپ کی درآمد پر فکسد ڈیوٹی عائد  کرنے فیصلہ کیا ہے کہ تاکہ کمپیوٹر کو قانونی طور پردرآمد کیا جاسکے ٹیکس کے نفاذ سے حکومت کو ایک ارب کی آمدنی ہوگی۔

ٹیکس کی تجویز پاکستان کمپیوٹر ایسوی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر تین ہزار فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے جس کی وجہ سے ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ارب کی آمدنی متوقع ہے ۔

ایسوسی ایشن کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان سال بھر میں چار لاکھ کے قریب لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر درآمد کرتاہے جس میں سے پینتیس فیصد قانونی طریقے سے درآمد کئے جاتے ہیں فیکس ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اوردیگر اشیاء کی غیر قانونی درآمد کو روکنے میں مدد ملے گی تو دوسری طرف حکومت کو ایک ارب سے زائد ٹیکس حاصل ہوگا۔