جماعت اسلام? ?? تحت منعقد? آل پار??ز ?انفرنس ?ا اعلام?? جار?

263

جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام 30مئی کے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں منعقد ہوئی ۔ جس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل نکات شامل تھے۔

 نمبر1۔30مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے بہتر سیکورٹی انتظامات کیے جائے تاکہ عوام پرُامن ماحول میں اپنا حق راہی دہی استعمال کرسکے۔

نمبر2۔ یہ نمائندہ اجلاس الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی انتخابی نتائج 30مئی کو ہی جاری کیا جائے کیونکہ 7دن کی تاخیر سے انتخابی نتائج تبدیل ہونے کا خدشہ ہے ۔

نمبر3۔ یہ اجلاس پاکستان تحریک انصاف کی وزراءکی طرف سے انتخابی عملے کو پریشز کرنے اور مختلف ہتکنڈے استعمال کرکے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لے۔

نمبر4۔ الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود پشاور کے مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کے وزراءاور منتخب نمائندوں کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہے جس کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کراُن سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

نمبر5۔ انتخابی بے ضابطگیوں اورپاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشیشوں کے خلاف ڈسٹرک ریٹرنگ آفسر پشاور کو بلدیاتی اُمیدواروں نے تحریر ی شکایت جمع کرائیں لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیالہذا الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں ۔

نمبر6۔خواتین پولنگ سٹیشن میں خواتین عملہ ہی تعینات کیا جائے اور مرد سیاسی ورکروں کا خواتین پولنگ سٹیشن میں داخلہ بند کیا جائے نیز سیکورٹی کی ذمہ دریاں بھی لیڈیز پولیس کے حوالے کی جائے تاکہ خواتین ووٹرز بہتر طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کرسکیں۔

نمبر7۔ سیاسی جماعتوں کا یہ نمائندہ اجلاس تمام سیاسی ورکروں سے اپیل کرتا ہے کہ 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں تاکہ انتخابات کا پرُامن انعقاد یقینی ہو۔

اجلاس میں جمعیت العماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا خیر البشر ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر غلام مصطفی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک طماش خان ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، ضلعی ترجمان کاشف اعظم ، مسلم لیگ (ن) اور قومی وطن پارٹی کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔