?راچ? م?? نئ? حلق? بند?و? ?ا ?ام م?مل،ذرائع ال??شن ?م?شن

250

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے مطابق شہر میں 218 یونین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلیے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیاں 1998 کی مردم شماری کے مطابق کی گئی ہیں ، جس کے تحت شہر میں 218 یونین کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور ہر یونین کمیٹی میں 9 ممبران ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضلع غربی میں40، ضلع جنوبی میں 39، ضلع شرقی میں 31 ، ضلع وسطی میں 51 ، کورنگی میں37 اور ضلع ملیر میں 20 یونین کمیٹیز بنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 مئی کو جاری کی جائے گی۔