الیکشن کمشین سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نئی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 مئی کو جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔ حلقہ بندیاں 1998 کی مردم شماری کے تناسب پر تیارکی گئی ہیں ۔ حتمی فہرستیں 30مئی کو جاری کی جائیں گی۔