پان? ?? مسئل? پر سب س? پ?ل? ?م ن? آواز ا??ائ?، ح?در عباس رضو?

281

پانی کےبحران کےخلاف ایم کیوایم نے کراچی کے علاقےسوک سینٹرپراحتجاج کیا۔ جس میں حیدر عباس رضوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کراچی میں موجود پانی کے بحران  پر صرف ایم کیو ایم نے آوازاٹھائی ہے۔

ایم کیوایم کے سینیئر رہنما حیدرعباس رضوی کا جلسے میں موجود مظاہرین سے کہنا تھا کہ دریائے سندھ کے پانی پر سب سے زیادہ حق کراجی میں بسنے والے لوگوں کا ہے جبکہ کراچی کے شہریوں کو ہی اس نعمت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی شہر میں وسائل کو منصفانہ طور پر تقسیم نہیں کیا جا تا ہے اور کراچی میں بسنے والے شہریوں کی حق تلفی کی جاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم صرف اپنا حق حکومت سے مانگ رہے ہیں کراچی کے شہریوں کو انکا حق دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے وسائل کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے نہ کہ وسائل کی تقسیم پر کراچی کے شہریوں کی حق تلفی کی جائے۔

انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ، کہا جا رہا ہے کہ دریا سندھ کے پانی سے کراچی کا حصہ ختم کردیا گیا ہے ہم حکومت کے اس طرز عمل سے مطمئن نہیں ہیں۔ یہ نا سمجھا جائے کہ ہم خیرات مانگ رہےہیں۔ کراچی کی عوام پانی کو ترس رہی ہے اور ہم حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کو پانی کی بوند تک کے لئے ترسا دیا گیا ہے ہم حکومتی اداروں سے کراچی میں پانی کے بحران کو جلد از جلد ختم کرنے اور اس پر قابو پانے کی اپیل کرتے ہیں۔