اقوام متحد? : سلامت? ?ونسل ن? متفق? طور پر قرار داد منظور ?رل?

170

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دنیا بھر میں صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت پر مبنی قرار داد منظور کرلی ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرار ادا منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار میڈیا کسی بھی معاشرے کی بنیاد کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کے ساتھ جمہوریت ، جمہوری روایات اور معاشرے کی اصلاح اور تحفظ میں اسکا کردار اہم ہے۔

قرار داد میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافی بالخصوص ایسے صحافی جو مسلح تنازعات اور جنگوں کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں انکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں کو اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اغوا اور یرغمال بنائے گئے صحافیوں کی رہائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے ۔ سلامتی کونسل کے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت لتھونیا کے وزیر خارجہ نے کی جو کہ ایک ماہ کیلئے اس کونسل کی صدارت سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2006ءکے بعد سے جرائم پیشہ اور دہشتگرد گروپوں کی جانب سے صحافیوں پر حملے کرنے اور دھمکیاں دینے کے واقعات میں اضافہ رونما ہوا ہے ۔