الخدمت فا?ن??شن پا?ستان 15 رمضان المبار? ?و آرفن ?? بنائ? گ?

283

اسلام آباد: صد ر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور کی سربراہی میں13 رکنی این جی اوز کی کو ارڈینشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل منعقد ہوا ۔ جس میں الخدمت کے سیکرٹری سلیم چودھری ، حافظ تنویر، شبیر احمد، قطر چیرٹی کے عمران خان ، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ دیویلمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر کے فضل الرحمان، ہیومن اپیل، تعمیر ملت فاﺅنڈیشن، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ، اسلامک ریلیف، صراط الجنت، انجمن فیض الاسلام، خبیب فاﺅنڈیشن، ریڈ فاﺅنڈیشن، ایدھی ہومز، مسلم ایڈ اور مسلم ہینڈز نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف این جی اوز کے سربراہان نے بھی حصہ لیا اور اس بات پر عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب ملکر یتیم بچوں کی کفالت کرینگے اور اس طبقہ کو اپنا سمجھتے ہوئے ہر فورم پر مناسب آواز اٹھائیں گے۔

این جی اوز کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 15 رمضان المبارک کو آرفن ڈے منایا جائےگا۔ اس موقع پر مستقبل کی منصوبہ بندی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے چار سٹیرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرےگی۔

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاﺅندیشن محمد عبدالشکور نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایک فراخدل معاشرہ ہے جو کہ ہرغم اور درد میں عوام کے لیے اپنی سخاوت کا دروازہ کھو ل دیتا ہے۔