نئ? بج? م?? ترق? ?ا ?دف پانچ ف?صد مقرر ?ئ? جان? ?ا ام?ان

274

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کی بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے، ترقی کا ہدف پانچ اعشاریہ 5 فیصد جبکہ بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چار فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

حکومت نے نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے ترقی کا ہدف پانچ اعشاریہ 5 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چار فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ کیا جائے گا جس کے تحت حکومت کو آئندہ سال ٹیکس ریونیو کی مد میں 31 سو ارب روپے زائد وصول ہونگے۔

نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت نے خاطر خواہ اضافہ کرنے کافیصلہ کیا ہے گزشتہ سال ترقیاتی منصوبوں کے لئے525 ارب روپے مختص کئے گئے جسے بڑھا کر 580 ارب روپے کیا جانے کا امکان ہیں ۔

نیشنل ایکشن پلان کے باعث دفاع کےلئے اسی ارب روپے زائد رکھے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے آئندہ مال سال دفاعی بجٹ 770 ارب روپے کے لگ بھگ ہوجائے گا جو کہ گزشتہ سال 690 ارب روپے تھا۔

صحت کےبجٹ میں بھی بارہ ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تعلیم کوفروغ دینے کی دعویدارن لیگ حکومت اس بار تعلیم کےبجٹ کوچونسٹھ ارب روپے سے بڑھا کر ستر ارب روپے تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔