?اس?ن مل? ن? ?ل س? ج?ل ب?رو تحر?? ?ا اعلان ?رد?ا

218

سرینگر: حریت رہنما یاسین ملک نےمقبوضہ وادی میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ ملنے پرجمعہ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔

سرینگر سے جاری بیان میں کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو گھروں میں قیدکردیا گیا ہےبھارتی فوج انتقامی کاروائیوں کے تحت ہمیں مقبوضہ وادی میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پابندیوں کے خلاف جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک شروع کریں گے اور کشمیری نوجوان گرفتاریاں پیش کریں گے۔

اس سے پہلے سوپورمیں بھارتی قا بض فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

نوجوان کی شہادت پرحریت رہنما سید گیلانی نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سویلین کو قتل کرکے مودی سرکار حق خودارادیت کی تحریک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں لیکن مودی جان لیں کہ کشمیری حق خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔