سورج خان? ?عب? ?? ع?ن اوپر آگ?ا

210

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔دنیا بھر کے مسلمان سورج کو دیکھ کر قبلے کی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج دوپہر 2بجکر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا۔ سورج دیکھ کر اس وقت قبلے کی سمت کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق سورج سال میں 2 مرتبہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے اور خانہ کعبہ کےاوپر90 ڈگری زاویے پرہوتاہےجس سےکعبہ کاسایہ نہیں بنتا۔

ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے بیت اللہ شریف کے اوپر سورج آنے کے مناظر کو براہ راست نشر کیا ہے۔

قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے دیگر کئی طریقے بھی ہیں لیکن قدرت نے اپنی مخلوق کی آسانی کیلئے یہ سب سے سہل طریقہ مقرر کر رکھا ہے۔ یہ واقعہ سال میں دو مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔