ا??م? د?ما?و? س? پا?ستان ?ا دفاع ناقابل تسخ?ر بناد?ا،نوازشر?ف

269

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اب کوئی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہو گا۔ راہداری منصوبے کے ثمرات ہر صوبے تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز حاصل ہواجس سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو گیا۔یوم تکبیر پر ہمیں پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور اب کوئی بھی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔