اتفاق فاؤن?ر? ??س م?? وز?راعظم ا?ل خان? سم?ت باعزت بر?

257

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت اہل خانہ کو اتفاق فاؤنڈری ریفرنس میں باعزت بری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج سہیل ناصر نے 14سال بعد ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف،وزیراعلیٰ شہبازشریف، مرحوم والد محمد شریف اور ان کے بھائی عباس شریف سمیت اہل خانہ کو اتفاق فاؤنڈری کیس میں باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔

سال 2001میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں اتفاق فاؤنڈری کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس میں نامزد تمام افراد کو باعزت بری کرنے کا حکم سنایا۔