ب?ارت? وز?ردفاع ?ا ب?ان پور? دن?ا ??لئ? باعث تشو?ش ??،دفتر خارج?

201

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے ۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنےقومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

ان کے بقول پاکستان میں شدت پسند تنظیم داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کی نئی یاداشت پر دستخط نہیں ہوئے۔