نوش?ر?: قانون نافذ ?رن? وال? ادارو? ?? ?اروائ? د?شت گرد گرفتار

232

قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے نوشہرہ میں کا میاب آپریشن کر کے کالعدم لشکر اسلام منگل باغ گروپ کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کیا جس میں کالعدم لشکر اسلام منگل باغ گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتا یا جا رہا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے 4کلوبارود،2 دستی بم اوراسلحہ برآمد کرکے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔