ڈسکہ واقعہ پر معطل ہونے والے ڈی پی او ڈاکٹر آصف شہزاد کی معطلی پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
ڈی پی اوسیالکوٹ کی معطلی کے خلاف ضلع بھر کی پولیس متحد ہوگئی۔تمام ایس ایچ اوز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سمیت اہلکاروں نے ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپنے استعفے ڈی پی او آفس میں جمع کرادیے ہیں اور آج شام پریس کانفرنس میں اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب معطل ڈی پی او ڈاکٹر آصف شہزاد نے اپیل کی ہے کہ اہلکار استعفے نہ دیں اور اپنی ڈیوٹیاں احسن انداز میں انجام دیں۔