عدالت? گ??راؤ، ذم? دارو? ??خلاف ?ارروائ? ??لئ? وز?راعل?? ?و 3دن ?? م?لت

213

سندھ ہائی کورٹ نے عدالت کا گھیراؤ  اور میڈیا پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کو تین دن کی مہلت دے دی۔

جمعرات کے روز آئی جی سندھ اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سجاد شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔آئی جی سندھ نے عدالت کا گھیراؤ کرنے پر معاملے پر غیر مشروط معافی مانگی اور دیگر افسران سمیت بیان حلفی جمع کرایا۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ میں ایک تابیدار سرکاری ملازم ہوں اور ہمیشہ عدالتوں اور ججز کا احترام کرتا رہا ہوں ، عدالت مہربانی کرے اور میں غیر مشروط معافی قبول کرے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ تک عدالتی احکامات پہنچائیں اور بتائیں کہ عدالتی حکم پر ہائی کورٹ کے گھیراؤمیں ملوث اہلکاروں کے خلاف تین دن کے اندر کارروائی کریں ۔