ح?ومت ?ا سحر و افطار م?? لو?ش??نگ ن? ?رن? ?ا ف?صل?

268

حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دیتے ہوئے سحرو افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت پانی و بجلی نے بجلی فراہم کرنے کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی بند نہ کی جائے۔ وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت پانی و بجلی نے بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں کی بجلی کی پیدوار، طلب اور رسد کے اعداد و شمار فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔