ا?ت?وپ?ا س? قد?م دور ?? انسان? باق?ات در?افت

202

لندن:  سائنس دانوں نے ایتھوپیا میں قدیم دور کے انسان کی باقیات دریافت کرنے کادعوی کیا ہے ۔ سائنس دانوں کے مطابق باقیات ایتھوپیا کے مرکزی خطے افار کے ریگستان سے22 میل دور کھدائی کے درمیان دریافت کیا گیا ۔

دریافت ہونے والی باقیات 3.2 ملین سال پرانی بتائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل 1974 میں افریقہ کا میں بھی اسی قسم کی باقیات کو دریافت کیا گیا تھا جو کہ لنگور سے مشابہت رکھتی تھی ۔

محقیقن نے دریافت ہونے والی باقیات کو آج کے دور کی باقیات سے قطعی طور پر مختلف قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دریافت شدہ باقیات میں دانت اور جبڑے میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے ۔

ماہرین نے دریافت ہونے والی باقیات کو ہومینن کا نام دیا ہے جس کا مطلب انسان اور انسانی ادوار ہے ۔