ف?فا صدارت? انتخابات آج ،بلا?ر اور پرنس عل? مدمقابل

140

فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا)کے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی۔چار بار فیفا کے صدر رہنے والے سیپ بلاٹر مسلسل پانچویں بار صدارتی الیکشن لڑرہے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوئٹزر لینڈ سے کرپشن الزامات میں فیفا عہدیدارن کی گرفتاری کے بعد بلاٹر کو تنقید کا سامنا ہے تاہم ان کا مقابلہ اردن کے پرنس علی بن الحسین سے ہے جنہیں خاطر خواہ حمایت حاصل نہیں ہے۔

صدارتی الیکشن میں 209 فیڈریشنز حق رائے دہی استعمال کریں گی۔ موجودہ صدر بلاٹر کو یوئیفا کے سوا تقریباً ہر ریجنل کنفیڈریشن کی حمایت حاصل ہے ، انہیں پانچویں بار عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سیپ بلاٹر نے پہلی بار 1998میں فیفا کی صدارت سنبھالی تھی اور اس کے بعد وہ مسلسل چار بار منتخب ہو چکے ہیں۔