خوات?ن ?و وو? ?الن? س? رو?نا جرم تصور ??ا جائ? گا، ال??شن ?م?شن

321

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ریٹرننگ افسران کو واقعہ کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 مئی کو خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے زبانی اور تحریری معاہدوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ان تمام معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات جاری کیں ہے کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں اگر خواتین کو پولنگ سے روکنے کی اطلاعات سامنے آئیں تو فوری طور پر الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جائے ۔

زرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنا خواتین کا آئینی اور قانونی حق ہے اور زبانی اور تحریری معاہدوں کے تحت کسی بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے ۔