پا?ستان اور زمبابو? ,آج پ?ر آمن? سامن?

207

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلے باز اچھا پرفارم کر رہے مگر ہمیں باؤلنگ کے شعبے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

زمبابوین ٹیم کے کپتان چگمبورا پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم زمبابوے کی مکمل ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے ، چگمبورا کے بغیر زمبابوین ٹیم سے جیتنا آسان ہو گا ۔

سعید اجمل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیگ اسپنر تجربہ کار باؤلر ہیں ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔

چگمبورا پر پابندی کے بعد زمبابوین ٹیم کی کمان سبھالنے والے ہیملٹن مساکڈزا کا کہنا تھا قذافی اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں کے لئے موزوں ہے جبکہ باؤلرز کووکٹیں لینے کے لئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے ۔

مساکڈزا نےچگمبورا کا ٹیم میں نہ ہونازمبابوے ٹیم کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چگمبورہ کے بغیر بھی پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کریگا تو چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کا حقدار ہوگا۔